پاکستان میں موجود امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے اپنے تمام حصص فروخت کردیے.
کچھ عرصہ قبل امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے اور اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا.
سعودی عرب کی وافی انرجی کمپنی نے پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کرتے ہوئے شیل پٹرولیم کمپنی پاکستان کے تمام حصص خرید لئے۔
شیل پاکستان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ شیل پٹرولیم کمپنی کے 31 اکتوبر کو تمام شیئرز وافی انرجی کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، شیل پٹرولیم کمپنی کے شیل پاکستان لمیٹڈ میں 77.42 فیصد شیئرز ہیں۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا.