الرئيسيةTop Newsساحر علی بگا نے علی ظفر کی مداخلت پر راحت فتح...

ساحر علی بگا نے علی ظفر کی مداخلت پر راحت فتح علی خان کو منافق کہنے پر معذرت کر لی

Published on

spot_img

ساحر علی بگا نے علی ظفر کی مداخلت پر راحت فتح علی خان کو منافق کہنے پر معذرت کر لی

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کے خلاف پوسٹ کی تھی، جس پر اب معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی میدان میں آگئے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے پاکستان میوزک انڈسٹری کے دو معروف گلوکاروں کے درمیان صلح کی ایک کوشش کے طور پر قدم اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سروں کے بادشاہ اور مایہ ناز موسیقار راحت فتح علی خان کو ’منافق‘ کہتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کرنے کے بعد گلوکار ساحر علی بگا نے ساتھی گلوکار علی ظفر کے کہنے پر معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کی پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے راحت فتح علی خان پر شدید تنقید کررہے تھے تاہم انہوں نے اس تنقید کی کوئی وجہ نہیں لکھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’خدا کی لعنت ہو منافق پر‘ اور پھر لکھا کہ ’راحت فتح ۔۔۔ خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ منافق بھی ہے‘۔

تاہم ساحر علی بگا نے اپنی یہ اسٹوری فوراً ہی ڈیلیٹ کردی لیکن اسٹوری کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا وائرل ہوچکے ہیں۔

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ساتھی گلوکار علی ظفر نے فیس بک پر ساحر علی بگا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے بھائی ساحر علی بگا، میں آپ سے درخواست کروں گا، خدارا رمضان کا احترام کریں۔

علی طفر نے مزید لکھا ’جیسا کہ آپ نے پہلے اپنی پوسٹ میں ذکر بھی کیا کہ ’اپنی زبان کی حفاظت کرو، دوسروں پر انگلی نہ اٹھاؤ‘. ’ہم سب میں خامیاں ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے اور ہم سب پر سلامتی ہو ، آمین‘۔

اس پر ساحر علی بگا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ شکریہ علی ظفر ،امیں رمضان المبارک کے دوران کسی کے بارے میں کوئی معلومات یا سچائی شیئر کرنے کے لیے معذرت خواہ ہوں، اب میں اور اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کررہا ہوں‘.

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this