Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیجنوبی افریقہ:‌ بس حادثے میں 45 زائرین ہلاک

جنوبی افریقہ:‌ بس حادثے میں 45 زائرین ہلاک

Published on

spot_img

جنوبی افریقہ:‌ بس حادثے میں 45 زائرین ہلاک

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 45 مسیحی زائرین ہلاک ہوگئے، حادثے میں 8 سالہ بچی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقے مماٹلاکالا میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور مسافر بس 50 میٹر گہری گھائی میں جاگری۔

حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، معجزاتی طور پر بچ جانے والی 8 سالہ بچی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ بس ایسٹر کے زائرین کو جنوبی افریقہ کے علاقے بوٹسوانا کے دارالحکومت گبرون سے موریا نامی قصبے کی طرف لے جا رہی تھی، جو شمالی لیمپوپو صوبے کا ایک قصبہ ہے جہاں ایسٹر کا ایک مشہور تہوار منایا جاتا ہے۔ ایسٹر سنڈے اس سال 31 مارچ کو آتا ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا نے بوٹسوانا سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔ اس بات کا اعلان ان کے دفتر نے ایک سرکاری بیان میں کیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this