الرئيسيةTop Newsآئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام میں...

آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں،وزیر خزانہ

Published on

spot_img

آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں،وزیر خزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، 14 اور 15 اپریل کوآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، فروری میں کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس ہوگیا۔کراچی میں سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ کرنٹ اکاوٴنٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شرح مبادلہ مستحکم رہی مہنگائی بھی 38 فیصد سے 23 فیصد تک کم ہوگئی۔ بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی، خوشی ہےکہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنارہی ہے۔ ہم 2024 میں پچھلے سال کے مقابلے اس سال پہلے سے بہتر نوٹ پر داخل ہوئے ہیں، اس میں جی ڈی پی کے کچھ عناصر شامل ہیں، اس کے علاوہ زراعت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ہمارے پاس گندم اورچاول کی اچھی فصل ہوئی ہے اور اس سے برآمدی اور درآمدی متبادل دونوں میں مدد ملے گی۔

معاملات دیکھ کرلگ رہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ درست سمت میں جارہی ہے۔، خوشی ہے کہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنارہی ہے، زرعی شعبے میں 5 فیصد کی گروتھ ہے، چاول اور گندم کی اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ہم نے کچھ روز پہلے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے پر دستخط کئے جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم تھا ۔ہم نے آئی ایم ایف سے ایل طویل مدتی پروگرام میں داخل ہونے کی درخواست کی ہے۔

نگران حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات کیے ہیں۔ایف بی آر میں ٹیکس لیکجز کو روکنا ہے، 1 کھرب 7 ارب محصولات کے کیسیز زیر التواءہیں، کوشش ہوگی کہ تین ماہ میں ان کے فیصلے ہوجائیں، چاہے کیس کے نتائج ایف بی آر کے حق میں نہ آئے لیکن مسئلے کا کوئی حل تو نکلے، توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت جلد مستحکم ہوگی، یہ ساری کامیابیاں شہبازشریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this