یہ پاکستان کی 2018 کے بعد کسی بھی قسم کی پہلی بین الاقوامی فتح ہے جو اس وقت ملی جب ہارون حامد نے اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں کمبوڈیا کے خلاف 67ویں منٹ میں گول کیا۔ جس نے ایشیا کے ورلڈ کپ 2026 کوالیفائنگ کے عمل کے دوسرے راؤنڈ میں ٹیم کی پیش قدمی کو یقینی بنایا۔
”یہ ایک بہت بڑا لمحہ ہے، اپنی 75 سالہ تاریخ میں، یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے، وہ 2018 کے بعد سے نہیں جیت پائے ہیں اور یہ ساڑھے آٹھ سال کا پہلا ہوم گیم تھا۔ یہ ناقابل یقین حد تک جذباتی بات ہے۔ مجھے یہاں صرف ساڑھے تین ہفتے ہوئے ہیں۔ میں لوگوں، کھلاڑیوں اور پاکستان فٹبال کے لیے بہت خوش ہوں۔‘‘ پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے اظہار خیال کیا”
پاکستان عالمی رینکنگ میں 197 ویں نمبر پر ہے اور اب نومبر میں شروع ہونے والے کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں اس کا مقابلہ سعودی عرب، تاجکستان اور اردن سے ہوگا۔
”اگلا گیم نومبر میں سعودی عرب سے ہے، حقیقی دنیا میں خوش آمدید! میرا موجودہ معاہدہ اگلے تین دنوں میں ختم ہو جائے گا، پاکستان فٹبال فیڈریشن مجھے مکمل ایک سال، دو سال کی مدت نہیں دے سکتی۔ پی ایف ایف کو کسی نہ کسی منصوبے کے ساتھ آنا پڑے گا۔ میں فرض کر رہا ہوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں رہوں، لیکن دیکھا جائے گا۔ پاکستانی کوچ نے اظہار خیال کیا۔