Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری...

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Published on

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لاجر بینچ نے 14 مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا تاہم اب ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا .

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن کا دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے سنی اتحاد کونسل خواتین مخصوص نشست کی حق دار نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جا سکتی۔ درخواست گزار کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہو سکتیں، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا مخصوص نشستوں پرحق ہوتا ہے لیکن جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، یہ دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جاسکتیں غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this