اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرسٹیا رونالڈو، پرتگال کے حالیہ دوستانہ میچ میں سویڈن کے خلاف نہیں کھیلے ۔ اس کے بجائے، انہیں سعودی عرب میں اپنی گرل فرینڈ، جارجینا روڈریگز کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ۔
اس غیر موجودگی نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ان کے مستقبل کے بارے میں سوالات کھڑے کردیے ہیں ، خاص طور پر یورو 2024 ممکنہ طور پر ان کا آخری میچ تھا۔ پرتگال کے لیے سب سے زیادہ میچ اور گول کرنے کا ریکارڈ رونالڈو کے پاس ہے۔رونالڈو نے 205 میچز ،اور قومی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 128 گول اسکور کیے ۔
تاہم رونالڈو کی غیر موجودگی میں ، ٹیم نے دکھایا کہ وہ اس کے بغیر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ کلب نے ایک اور اسٹار کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرکے رونالڈو کو یہ واضح پیغام دیا کہ وہ پرتگال ٹیم کے لیے حرف آخر نہیں ہیں .رونالڈو کی جگہ لینے والے بروما، نے رونالڈو کی مشہور نمبر 7 کی جرسی پہنی تھی، وہ یہ نمبر حاصل کرنے والا دوسرا کھلاڑی بنا۔ رونالڈو کے علاوہ کسی نے بھی 2007 سے یہ نمبر نہیں پہنا۔
بروما نے میچ کے دوران ایک گول کر کے اپنی قابلیت کا ثبوت دیا۔ رونالڈو کی عدم موجودگی کے باوجود ٹیم نے اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے ایک کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں۔