Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsصدر مملکت عارف علوی کوالوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

صدر مملکت عارف علوی کوالوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Published on

spot_img

صدر مملکت عارف علوی کوالوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کومسلح افواج کے دستوں کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا۔صدر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔الوداعی گارڈ آف آنرکے بعد صدر عارف علوی نے ایوان صدر کے سٹاف سے فردافردا مصافحہ کیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل سبکدوش ہو جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز ایوان صدر خالی کردیاتھا۔صدر مملکت عارف علوی نے اپنا سامان سابق صدور کیلئے مختص رہائش گاہ میں منتقل کردیاتھا۔صدر مملکت کل9 مارچ کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ان کے عہدے کی آئینی مدت ستمبر 2023 میں مکمل ہوگئی تھی نئے صدر کے انتخاب تک وہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ دوہزار اٹھارہ کوصدرکی حیثیت سے حلف اٹھایاتھا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے 9ستمبر2018ءکو پاکستان کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایاتھا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی تھی۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم عمران خان،چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

صدر عارف علوی کا شمار تحریک انصاف کے بانی اراکین میں کیا جاتاہے۔صدارتی انتخاب میں عارف علوی نے سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج سے 352 ووٹ کامیابی حاصل کی تھی۔ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this