Wednesday, July 3, 2024
Top Newsعدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا...

عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں ملا،بلاول بھٹو

عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں ملا،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏سپریم کورٹ نے آج ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد اپنے وکلاء سے بات کریں گے.

انہوں نے کہا کہ عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں ملا.

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لئے یہ فیصلہ سنا رہے ہیں.

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان ترقی کر سکے گا.

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی عوام انصاف کی امید رکھے بیٹھے تھے.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد عوام کو اس ادارے سے انصاف کی امید ہو گی.

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہو جائے گا.

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...