پنجاب میں نمونیا سے مزید 13 بچے چل بسے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نمونیا میں مبتلا مزید 13 بچے دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے مزید 304 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال اب تک 29 ہزار 603 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 405 بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔