اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی. توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی.
توہین عدالت کے کیس میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پیشی سے غیر خاضر رہے. جس پر عدالت نے عدم حاضری پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے.
عدالت کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے، اس لیے ابھی وہ خیر پور میں ہیں۔
جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ وہ عدالت کو بتائے بغیر کیسے چلے گئے؟
عدالت نے ان کی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے آئی جیز کوبھی حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کریں۔