مولانا یہ بھی بتا دے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا, فیصل کنڈی
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سماہ چینل پر ندیم ملک کے پروگرام میں یہ الزام لگایا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف عدمِ اعتماد کی تحریک جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کہنے پر لائی گئی تھی.
مولانا فضل الرحمان کے بیان کے مطابق عدمِ اعتماد تحریک پر مہر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے لگائی تھی.
تاہم دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے عدمِ اعتماد تحریک پر بیان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق عدمِ اعتماد تحریک جرنیلوں کے کہنے پر لائی گئی لیکن مولانا صاحب قوم کو پھر یہ بھی بتا دے کہ دھرنا کس کے کہنے پر شروع کیا گیا تھا اور کس کے کہنے پر ختم کیا گیا.
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس بات کی بھی وضاحت کرے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا. وہ یہ بھی بتا دے کہ کس نے ریاستی وسائل میں لوٹ مار کی اور مختلف محکموں میں کرپشن کی.
انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹانک سے فضل الرحمان کا بیٹا انتخابات جیت جاتا تو فضل الرحمان حکومت کے ساتھ اتحادی بن جاتے لیکن چونکہ ابھی ان کا بیٹا اسمبلی میں نہیں ہے تو مولانا فضل الرحمان پچھلے سولہ ماہ کی حکومت میں ملنے والی غیبی امداد کو ہاتھوں سے جاتے دیکھ کر غضب ناک ہو رہے.