آئی.سی.سی کے مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے نام
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شمر جوزف نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ اور صرف دو میچوں میں کھیلنے کے بعد ا یک ابھرتے ہوئے اسٹار کے طور پر سامنے آئے ۔
جوزف کی کارکردگی اتنی متاثر کن تھی کہ اس نے انگلینڈ کے اولی پوپ اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ جیسے کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ کرتے ہوئے ایک باوقار ماہانہ ایوارڈ جیتا۔ یہ ایوارڈ سال کے ابتدائی حصے میں کرکٹ میں ان کی شاندار کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں، ویسٹ انڈیز کے 24 سالہ فاسٹ باؤلر شمر جوزف نے شروع سے ہی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے اپنی پہلی ہی گیند پر دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک اسٹیو اسمتھ کی وکٹ حاصل کی جو کافی متاثر کن ہے۔
پورے میچ میں جوزف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کے عوض مجموعی طور پر آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مزید برآں، انہوں بلے بازی سے بھی متاثر کیا ، جب وہ اپنی ٹیم کے لیے 11 ویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے آئے تو دو اننگز میں 36 اور 15 رنز بنائے۔
برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمر جوزف نے پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے غیر معمولی طور پر عمدہ باؤلنگ کی، اور صرف 68 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی نے ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف حیران کن فتح حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ یہ 1997 کے بعد ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی جیت تھی۔
عمدہ باؤلنگ کے علاوہ جوزف نے بلے بازی میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں 28.50 رنز فی اننگز کے اوسط سے مجموعی طور پر 57 رنز بنائے۔ مزید یہ کہ اس نے دو میچوں میں مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس کی اوسط 17.30 رنز فی وکٹ ہے۔
پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا