Thursday, January 9, 2025
Homeالیکشن 2024حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کا آغاز، ایم کیو ایم وفد کی...

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کا آغاز، ایم کیو ایم وفد کی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات

Published on

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کا آغاز، ایم کیو ایم وفد کی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق حکومت سازی پر مشاورت کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے رائیونڈ جاتی امرا پہنچ کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی. رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم کے قائدین کا استقبال کیا.
ایم کیو ایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کررہے تھے جبکہ ان کے ساتھ وفد میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل تھے.
سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوئے .
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد جاتی امرا سے روانہ ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے حکومت سازی کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی دعوت دی تھی اور شہباز شریف کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کا ٹاسک دیا تھا

بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی فہرست جاری

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this