الرئيسيةTop Newsجو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے بانی پی ٹی...

جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے بانی پی ٹی آئی کی بڑے ادارے سے اپیل

Published on

spot_img

جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے بانی پی ٹی آئی کی بڑے ادارے سے اپیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایڈووکیٹ عمیر نیازی اور سلمان صفدرنے بتایا کہ انہوں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، مکس اچار کے ساتھ حکومت نہ بنانے دیں، 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کرسکتا ہے؟

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے ملاقات کے دوران الیکشن کے نتائج پر قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نو منتخب آزاد اراکین وفاق، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نظریے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اس الیکشن میں 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔

عمیر نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں، جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہے، ووٹ چوری ہو گیا تو احتجاج کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے ملاقات میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو بند گلی میں نہ لے کر جائیں۔

ہم اسٹیبلشمنٹ سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this