گوگل نے پاکستان میں الیکشن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) ے مطابق گوگل نے پاکستان میں الیکشن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے، 8 فروری کی مناسبت سے گوگل نے منفرد لوگو ڈیزائن کیا ہے.
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل رواں برس پاکستان میں ہونے والے الیکشن سے ناصرف باخبر ہے بلکہ لوگوں کو بھی منفرد ڈوڈل دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنے کی جانب راغب کررہا ہے.دنیا کے بڑے ممالک میں الکیشنز کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گوگل نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے لئے بھی منفرد ڈوڈل پیش کیا ہے۔
گوگل ڈوڈل میں بیلٹ باکس دکھایا گیا ہے اور اس بکس پر پاکستانی قومی پرچم کے سبز اور سفید رنگ کو استعمال کیا گیا ہے۔اور اس پر ووٹ کی پرچی کو بھی واضح دکھایا گیا ہے.
واضح رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان بھر میں عام انتخابات ہوررہے ہیں اور ملک بھر میں 12کروڑ 79لاکھ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے.
مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الگ الگ حملوں میں کم از کم چھ سکیورٹی اہلکار جاں بحقخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الگ الگ حملوں میں کم از کم چھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق