” کھل کے کھیل ” علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کا ٹائٹل کرکٹ فینز کے ساتھ شئیر کر دیا

0
91
" کھل کے کھیل " علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کا ٹائٹل کرکٹ فینز کے ساتھ شئیر کر دیا
" کھل کے کھیل " علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کا ٹائٹل کرکٹ فینز کے ساتھ شئیر کر دیا

” کھل کے کھیل ” علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کا ٹائٹل کرکٹ فینز کے ساتھ شئیر کر دیا

 

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) راک سٹار علی ظفراور آئمہ بیگ نے پاکستان سپر لیگ کے نویں (9) ایڈیشن کے ترانے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے.
اسی حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے خبر دی کہ انہوں نے آئمہ بیگ کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے ترانے ” کھل کے کھیل” کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے۔ اور اب ویڈیو پر ڈانس کرنے کا وقت آگیا ہے.
یاد رہے کہ 2016، 2017 اور 2018 کے پی ایس ایل ایڈیشنز کے لیے ترانے بھی علی ظفر نے گائے تھے۔ جن کو کرکٹ فینز نے کافی زیادہ پسند بھی کیا تھا.
اور اب ایک لمبے وقفے کے بعد، وہ پی ایس ایل 2024 کے ترانے کے لیے واپس آرہے ہیں.
یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری 2024 کو لاہور میں ہوگا جس میں افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ ملک کے چار شہروں کراچی, لاہور, ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

علی ظفر اورآئمہ بیگ پی ایس ایل 9 کے نیشنل اینتھم میں اپنی آواز کا جادو چلائینگے