الیکشن کی کوریج کیلئے پاکستان نے برطانوی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات کی کوریج کے لیے برطانیہ کے 37 صحافیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے، دولت مشترکہ کے 16 رکنی وفد کو بھی ہائی کمیشن نے ویزے دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں الیکشن کی کوریج کے لیے 37 برطانوی صحافی پاکستان آئیں گے جن میں ٹائمز، سی این این، اسکائی نیوز، بی بی سی، آئی ٹی وی کے نمائندے اور کیمرہ مین شامل ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے الیکشن کی نگرانی کے لیے آنے والے بیرونی مبصرین کے 16 رکنی وفد کو بھی ویزے جاری کردئیے۔