Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsتائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس،سونامی الرٹ جاری

تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس،سونامی الرٹ جاری

Published on

تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس،سونامی الرٹ جاری

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں 25 سالہ ملکی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، درجنوں عمارتیں زمین بوس ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھیں، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے آیا، امریکی جیولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ تائیوان میں آج صبح 7.4 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، جبکہ گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زبردست زلزلے کے بعد تائیوان اور جاپان سمیت فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئیں۔

تائیوان میں حکام نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے ’ساحلی علاقوں میں لوگوں کو چوکس رہنے اور سخت احتیاط برتنے اور لہروں میں اچانک اضافے سے پیدا ہونے والے خطرات کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔‘

7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

تائیوان سے 110 کلو میٹر فاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونامی پہنچ چکا ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this