اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 68 % پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار ہیں۔
یہ بات اپسوس پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے عوام نے سب سے زیادہ سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کاکہا۔
سروے میں 68 % نے کھانسی ، 66 % نے فلو، 37 % نے سانس لینے میں مشکلات جبکہ 29 % نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی۔
اسموگ سے طبی مسائل کا شکار ہونے والوں کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 % نظر آئی،جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد میں 87 % ، لاہور میں % فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایا۔
خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 % نے اسموگ کے باعث سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی۔