Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانکراچی میں کشتی اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب...

کراچی میں کشتی اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کشتی الٹنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے۔

اطلاعات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں چھ افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 کو ریسکیو کرلیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ماہی گیروں کی تنظیم کے رہنما یونس خاصخیلی کے مطابق کشتی میں 6 افراد سوار تھے، جو حادثے کے نتیجے میں ڈوب گئے، جن میں سے 2 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جب کہ مقامی غوطہ خور ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی میں سوار 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور لاپتا شخص آپس میں بھائی ہیں۔ یہ تمام لوگ کشتی پرسوار ہوکر بھنڈار میں عرس میلہ دیکھنے جارہے تھے۔

واقعہ گزشتہ شب 8 بجے بھنڈار کے مقام پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this