Friday, July 5, 2024
کھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 500 چھکے لگائے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 500 چھکے لگائے گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 500 چھکے لگائے گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایڈیشن میں 500 چھکے لگائے گئے ۔

جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران بھارت کے اکشر پٹیل نے ورلڈ کپ 2024 کا 500 واں چھکا لگایا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ کے 51 میچز میں 500 چھکے لگے، اوسطاً ہر میچ میں 9 اعشاریہ 8، یعنی 10 کےقریب چھکے لگائے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے 45 میچز میں 405، 2022 کے 42 میچز میں 331 چھکے لگے تھے جبکہ 2016 میں 314 اور 2014 کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں 300 چھکے لگے تھے۔

دیگر خبریں

Trending

Shannon Young called Babar Azam a world class player

شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا

0
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا اور ...