Monday, February 17, 2025
Homeکھیلفٹ بالکوپا امریکہ: یوروگوئے کی بولیویا کو 5-0 کے بڑے مارجن سے شکست

کوپا امریکہ: یوروگوئے کی بولیویا کو 5-0 کے بڑے مارجن سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے میچ میں یوروگوئے اور بولیویا آمنے سامنے تھی ،یوروگوئے نے میچ کی شروعات برق رفتاری سے کی اور آغاز سے ہی گیند پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے کھیل میں 10 منٹ سے بھی کم وقت میں پلسٹری کے ہیڈر کے ذریعے گول داغ دیا .

اس کے بعد جب کھیل میں ابھی صرف 22 منٹ ہی گزرے تھے کہ میکسی آراوخو نے ڈارون نونیز کی جانب گیند پاس کی ، اور لیورپول کے فارورڈ نے اپنے بائیں پاؤں سے زور دار شاٹ کے ساتھ گول کر دیا جس سے یوروگوئے کی برتری 2-0 ہوگئی .

اس کے بعد یوروگوئے نے گول کرنے کا ایک بہترین موقعی گنوایا جب کارمیلو الگاناراز نے مڈفیلڈ سے شاٹ لگایا، لیکن یہ ہدف سے چوک گیا . یہ شاٹ مڈفیلڈ میں یوروگوئے کا ٹورنامنٹ کے بہترین گول بھی ثابت ہوسکتا تھا .

دوسرے ہاف کے آغاز میں، یوروگوئے کی رفتار دھیمی رہی ، جبکہ بولیویا نے روچٹ کے گول کو کوئی خطرہ نہیں پہنچایا۔فاکونڈو پلسٹری تیسرے گول کے قریب پہنچے تھے، جب انہوں نے پنالٹی ایریا کے اندر سے اور بغیر گول کیپر کے شاٹ لگایا، لیکن وہ گیند کو ہدف تک پہنچانے میں ناکام رہے.

تاہم آخری پندرہ منٹوں میں یوراگوئے نے دھاوا بول دیا ، نکولس ڈی لا کروز کی عمدہ معاونت کی بدولت 77ویں منٹ میں میکسمیلیانو آراوجو نے گول کیپر کے خلاف ایک بار پھر گول کیا۔

بیلسا کی ٹیم کے لیے چوتھا گول فیڈریکو ویلورڈے نے کیا، جس نے پیلسٹری سے پاس بیک حاصل کیا اور کارنر میں شاٹ مار کر نیو جرسی میں یوروگوئے کی برتری کو 4-0 تک بڑھا دیا۔لیکن یہ آخری گول نہیں تھا، 89ویں منٹ میں، روڈریگو بینتانکور نے بیئلسا کی ٹیم کے لیے ہیڈر سے پانچواں گول کیا۔

یوراگوئے نے مزید 3 پوائنٹس حاصل کیے اور اب وہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بہت قریب ہے۔

Latest articles

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا سخت ٹریننگ سیشن

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 فروری سے شروع ہونے...

More like this