Saturday, January 18, 2025
Homeاسرائیلحزب اللہ اور حماس سے جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ اور حماس سے جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

صہیونی فوج نے اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا جب کہ لبنان میں ہلاک ہونے والا فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 میں حماس کے خلاف جنگ سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 777 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوجی سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران نے جارحیت دکھائی تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے اور اس بار ان مقامات کو نشانہ بنائیں گے جن کا ایران نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری عارضی اور زیادہ عرصے کے لیے نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ عارضی تقرری ہے اور زیادہ عرصے کے لیے نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے ہاتھوں ایک ماہ میں اپنے 2 سرکردہ رہنماؤں کی شہادت کے بعد 71 سالہ شیخ نعیم قاسم کو نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

Latest articles

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے، سابق کپتان نے تصدیق کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق...

جنوبی افریقہ کو چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ایک اور دھچکا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو ایک اور دھچکا لگا...

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے دن 4 وکٹ پر 143 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعود شکیل اور محمد رضوان نے اپنی چوتھی...

مانچسٹر سٹی کا فرینکفرٹ کے ساتھ عمر مارموش کو سائن کرنے کا زبانی معاہدہ طے پا گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی جرمن کلب اینٹراچٹ...

More like this