Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

وفاقی حکومت کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ

currency-564453563673

وفاقی حکومت کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹ کی حد 6 شہروں کیلئے 45 فیصد بڑھا دی، سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد کیلئے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں اور ذیلی دفاتر کے عملے اور افسروں کیلئے کرائے کے گھروں کیلئے حد کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا،نظرثانی شدہ ریٹس کے تحت گریڈ 22 کے ملازمین کیلئے اسلام آباد میں کرائے کی حد کیلئے ایک لاکھ 42 ہزار 743 روپے ماہانہ اور دیگر تمام شہروں (چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور راولپنڈی) کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار 989 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جس کی اس سے قبل حد بالترتیب 98 ہزار 444 روپے اور 89 ہزار 230 روپے ماہانہ تھی۔

گریڈ 21 کے سرکاری ملازمین کے لیے مکان کے کرایے کی حد اسلام آباد میں 82 ہزار 261 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 19 ہزار 278 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 71 ہزار 107 روپے سے بڑھا کر 98 ہزار 378 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے،اسی طرح اسلام آباد میں گریڈ 20 کے ملازمین کے لیے کرایے کی حد 68 ہزار 700 روپے ماہانہ سے اضافہ کر کے 99 ہزار 615 روپے اور دوسرے شہروں کے لیے 59 ہزار 79 روپے سے بڑھا کر 82 ہزار 696 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

گریڈ 19 کے افسران اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے بالترتیب 79 ہزار 320 روپے اور اور 65 ہزار 542 روپے ماہانہ لینے کے حق دار ہوں گے، اس سے قبل حد 54 ہزار 704 روپے اور 46 ہزار 816 روپے ماہانہ تھی۔

اس کے علاوہ گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں 59,669 روپے اور دوسرے شہروں میں 49,808 روپے کے کرائے کی حد مقرر کی گئی ہے۔

گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 45,073 روپے ماہانہ اور دوسرے شہروں کے لیے 37,665 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، جو اس وقت بالترتیب 31,085 روپے اور 27,134 روپے ماہانہ ہے۔

اسی طرح گریڈ 11 تا 13 کے سرکاری ملازمین اسلام آباد میں 35 ہزار 878 روپے ماہانہ اور دیگر شہروں میں 30 ہزار 815 روپے ماہانہ لے سکیں گے۔

گریڈ 7 سے 10 کے وفاقی ملازمین کے لیے کرایوں کی حد اسلام آباد کے لیے 16 ہزار 403 روپے سے بڑھا کر 23 ہزار 784 روپے اور دیگر شہریوں کے لیے 14 ہزار 682 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار 112 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 3 تا 6 کے وفاقی ملازمین گھر کے کرایے کی مد میں اب اسلام آباد میں 15 ہزار 921 اور دیگر شہروں کے لیے 13 ہزار 230 روپے لے سکیں گے۔

گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کا کرایہ اب اسلام آباد میں 10 ہزار 192 روپے ماہانہ اور دیگر شہروں میں 9 ہزار 590 روپے ماہانہ ہوگا۔

Tags: اسلام آباد اضافہ ڈویژنوں محکموں ملازمین ہاؤس رینٹ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس وفاقی حکومت وفاقی وزارتوں

Post navigation

Previous: ایلن مسک کی پوسٹ: سیکرٹ سروس کی بائیڈن اور ہیرس کو لاحق خطرات بارے تحقیقات
Next: انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میڈیا رائٹس کی نیلامی میں کمی کے باعث پی سی بی کو مالی نقصان کا خطرہ

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.