Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپاک-سعودیہ دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک-سعودیہ دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on

spot_img

پاک-سعودیہ دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا نے باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں دونوں ممالک میں فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے دفاعی اور صنعتی تعاون کی ضرورت پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ فورم نے دفاعی تعاون اور اس کی رفتار بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this