روانڈا میں کشتی الٹنے سے 16 افرادہلاک
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روانڈا میں کشتی الٹنے سے 16 افرادہلاک گئے ۔ شنہوا کے مطابق ضلع رواماگانا کے میئر ردجاب مبونیوموونی نے روانڈا میں کشتی الٹنے سے 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔
حادثہ جمعہ کی شام ضلع رواماگانا میں دریائے موگیسیرا میں اس وقت پیش آیا، جب کشتی کسانوں کو جو ضلع نگوما کے رکمبری سیکٹر میں فصل کی کٹائی کر کےضلع روماگانا لے کر جا رہے تھے۔
میرین اہلکاروں نے حادثہ میں 31 افراد کو بچا لیا جبکہ ہفتے کو ریسکیو آپریشن کے دوران 14 نعشیں نکال لی گئیں اور اب مزید 2 لاپتہ افراد کی نعشیں بھی نکال لی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے ۔حادثہ کے وقت کشتی میں 47 افراد سوار تھے ۔