کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مزید 3 شہریوں میں کورونا

0
53
کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مزید 3 شہریوں میں کورونا

کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مزید 3 شہریوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3مزید مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ مسافر اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22 سالہ مسافر جدہ سے جبکہ 22 سالہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظبی سےکراچی پہنچا تھا۔

متاثرہ مسافروں کو کووڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 8 جنوری کو بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ایک روز قبل بھی خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی اور اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کے خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے تھے اور انہیں گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی تھی۔

اس سے پہلے بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں میں ممکنہ وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں میں ممکنہ وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے ’جے این ون‘ ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔