Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsسوشل میڈیا پر پروپگینڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری، مایوسی...

سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

Published on

سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم اور تہذیب و تمدن پر اعتماد ہونا چاہیے، فوج دہشت گردوں کے خلاف قوم کے تعاون سے لڑ رہی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے، دونوں ریاستیں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے، ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی
سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کا مقصد بے یقینی

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اپنے اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this