Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsبرطانوی سفیر نے پاکستانی کشمیر کا دورہ کیوں کیا !بھارت کا سخت...

برطانوی سفیر نے پاکستانی کشمیر کا دورہ کیوں کیا !بھارت کا سخت اعتراض

Published on

برطانوی سفیر نے پاکستانی کشمیر کا دورہ کیوں کیا !بھارت کا سخت اعتراض

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر الیگزینڈر ایلس کو طلب کر کے گزشتہ ہفتے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے دورے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول” قرار دیا۔

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ 10 جنوری کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے معروف شہر میرپور کا دورہ کیا تھا، جس کے تین روز بعد یعنی 13 جنوری بروز ہفتہ نئی دہلی نے اس پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا۔

بھارت کے سیکرٹری خارجہ ونے کواترا نے سنیچر کے روز نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر الیکزنڈر ایلس سے ملاقات کی اور ان کو بھارت کے اعتراضات سے آگاہ کیا۔

نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”بھارت نے 10 جنوری سن 2024 کو اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے دفتر خارجہ کے ایک اہلکار کے ساتھ، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا جو انتہائی قابل اعتراض دورہ کیا، اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے زیر انتظام ”جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں، وہ ہمیشہ سے رہے ہیں اور رہیں گے۔”

گزشتہ برس امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے زیر انتظام علاقے گلگت اور ہنزہ کی وادیوں کا دورہ کیا تھا۔

بھارت نے اس وقت بھی امریکی دورے پر اعتراض کیا تھا.

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this