Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سندھ: پُرامن الیکشن کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار رینجرز، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

سندھ: پُرامن الیکشن کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار

سندھ: پُرامن الیکشن کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار رینجرز، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو گزشتہ روز بتایا گیا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے سندھ بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار اور 10 ہزار رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 18 جنوری کو وزیراعظم نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کی ذمہ داریوں میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامی معاملات کا جائزہ لینا، جہاں امن و امان کی صورتحال کو خدشات درپیش ہوں وہاں اضافی سیکیورٹی کی فوری ضروریات کے لیے ہدایات جاری کرنا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد کرنا شامل ہے۔سندھ: پُرامن الیکشن کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار رینجرز

کمیٹی کی سربراہی نگران وزیر مواصلات، اِس کے کنوینر کے طور پر کر رہے ہیں اور سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری اِس کے رکن ہیں۔
گزشتہ روز کمیٹی کے کنوینر وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پہنچے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم، نگران وزیر داخلہ سندھ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، رینجرز چیف میجر جنرل اظہر وقاص، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس رفعت مختار راجا اور فوج کے نمائندگان نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے انتظامی اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جبکہ پولیس اور رینجرز کے صوبائی سربراہان نے سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلات فراہم کیں۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے سیکیورٹی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے صوبے بھر میں 10 ہزار رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے دوران آئی جی سندھ نے بتایا کہ سیکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے سیلاب کے سبب صوبے میں اسکولوں کو پہنچنے والے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے عام انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سکولوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، علاوہ ازیں انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز میں غیرموجود سہولیات کی فراہمی کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ 4 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ کمیٹی کا بنیادی مقصد 2024 کے عام انتخابات کی سیکیورٹی اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے شفاف اور منظم انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

شاہد اشرف تارڑ نے اجلاس کو انتخابات کے محفوظ انعقاد کی نگرانی کے لیے وزارت داخلہ کے تحت ایک ’الیکشن سیل‘ کے قیام کے بارے میں بتایا، جس میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

نگران وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو گزشتہ روز بتایا گیا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے سندھ بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار اور 10 ہزار رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے.
رپورٹ کے مطابق

Tags: الیکشن الیکشن کمیشن انتظامی اقدامات سیکیورٹی انتظامات نگران وزیراعظم

Post navigation

Previous: ن لیگ-پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ،آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے، بلاول بھٹو
Next: پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی کیے گئے 1500 ملازمین کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.