Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف...

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی جیت اپنے نام کر لی

Published on

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی جیت اپنے نام کر لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے نویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرس گیل اینڈ کمپنی نے 175 رنز کا ہدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

تین میچوں میں یہ ویسٹ انڈیز کی پہلی جیت تھی جب کہ جنوبی افریقہ اپنے تمام میچ ہار چکا ہے۔

گیل نے 40 گیندوں پر 70 رنز بنا کر میچ کا رخ موڑ دیا اور مجموعی اسکور کے تعاقب میں اہم کردار ادا کیا چاڈوک والٹن نے بھی 29 گیندوں پر 56 رنز بنا ئے.

جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنن فلینڈر نے 2 جبکہ چارل لینگویلڈ اور نیل میکنزی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نےپہلے بیٹنگ کرنے کے بعد پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائےکوئی بھی بلے باز پچاس رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا لیکن ایشلے پرنس ( 46) اور ڈین ولاس ( 44) کی شراکت نے ان کا مجموعہ مقابلہ تک پہنچا دیا۔

جیسن محمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیموئل بدری نے ایک وکٹ حاصل کی.

واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے.

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this