Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے،ن...

ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے،ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے:مسلم لیگ ق

Published on

ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے،ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے:مسلم لیگ ق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ انکی جماعت نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔

ہمارے دیگر امیدوار وں کے مقابلے میں نون لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

لہٰذا پارٹی کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔ اور نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔

چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔

جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین نے بھی اس بات پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں اور اگر ن لیگ انکا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے۔

مسلم لیگ ق کی قیادت کا کہنا تھا کہ ہم بغیر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیےتیار ہیں۔

Latest articles

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے...

More like this