Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیبنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کرنے والے آرمی...

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کرنے والے آرمی چیف کون ہیں!

Published on

spot_img

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کرنے والے آرمی چیف کون ہیں!

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے آرمی چیف بننے کے صرف ایک ماہ بعد جنرل وقار الزمان نے آج پیر کے روز ملک سے فرار ہونے والی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کا اعلان کردیا ہے۔

ان دنوں بنگلہ دیش مظاہروں اور تشدد کی لپیٹ میں ہے جو گزشتہ ماہ طلباء گروپوں کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ ان مظاہروں نے حسینہ کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالنے کی مہم میں اضافہ کیا جو 15 سال سے برسراقتدار ہیں اور حال ہی میں جنوری میں مسلسل چوتھی مدت تک اقتدار میں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ان پرتشدد مظاہروں میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

58 سالہ وقارالزمان نے 23 جون کو تین سال کی مدت کے لیے آرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالیں جو اس عہدے کے لیے معمول کی مدت تھی۔

جنرل وقارالزمان 1966 میں ڈھاکہ میں پیدا ہوئے، ان کی شادی جنرل محمد مستفیض الرحمان کی بیٹی سارہناز کمالیکہ زمان سے ہوئی، جو 1997 سے 2000 تک بنگلا دیش کے آرمی چیف رہے۔

بنگلہ دیشی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق، جنرل وقارالزمان نے نیشنل یونیورسٹی آف بنگلہ دیش سے دفاعی علوم میں ماسٹرز کی ڈگری اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

آرمی چیف بننے سے پہلے انہوں نے چیف آف جنرل سٹاف کے طور پرتقریبا 6 ماہ تک خدمات انجام دیں . اس دوران انہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ، فوجی آپریشنز اور انٹیلی جنس، اقوام متحدہ کے امن مشن میں بنگلہ دیش کے کردار اور بجٹ کی نگرانی کی۔

ساڑھے تین دہائیوں پر محیط کیرئیر میں، انہوں نے سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد کے دفتر کے تحت آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

فوج کی ویب سائٹ نے کہا کہ زمان فوج کی جدید کاری سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

آرمی چیف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واپس لائیں گے، شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب عبوری حکومت کےقیام کےلیے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this