
ہم نے 2013 کے بعد کا پاکستان واپس لانا ہے ،خرم دستگیر خان
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ والا پاکستان واپس لانا ہے جو 2017 میں پرامن تھا جس نے دہشتگردی کے خلاف ایک بہت بڑی جنگ جیت لی ہوئی تھی ،وہ والا پاکستان لے کر آنا ہے جس نے 2013 کے بعد سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف جنگ جیت لی ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان واپس لانا ہے جس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جنگ جیت لی ہوئی تھی.
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں مہنگائی کو 18 فیصد سےکم کرکے 2 اعشاریہ 8 فیصد پر لے آئے تھے،انہوں نے کہا کہ ہم نے فوڈ انفلیشن 1 فیصد کر دی تھی. ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کلیئر ہو گئی ہے کہ جب ایک پورا پروجیکٹ عمرانی لایا گیا، اس کو اس لئے لایا گیا کہ کہ اب پاکستان سٹیبلائز ہو گیا ہے تو اب ہم اپنی مرضی کا جو بھی کھلونا بٹھا دیں گے تو ٹھیک ہو جائے گا لیکن وہ نہیں ہوا.
خرم دستگیر نے کہا کہ اصل کرائسس یہ ہے کہ جو یہ مینوفیکچر کیا گیا وزیراعظم لایا گیا تھا اس نے پورا پروجیکٹ بھی ڈی ریل کیا لیکن ساتھ ہی پاکستان کی معیشت، فارن پالیسی اور فیڈرل ازم کا بھی بیڑا غرق کیا.