Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsدہشت گردی کےعفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

دہشت گردی کےعفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

Published on

spot_img

دہشت گردی کےعفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کےعفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں، پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایئرپورٹ اور نیول ایئر بیس پر نامعلوم افراد کے حملہ کرکے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی گئی، حملہ آوروں نے پہلے نیول بیس کے مین گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، بعد میں پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد نیول بیس کے قریب پہنچی اور پورے علاقے کو قبضے میں لے لیا، اس دوران حملہ کرنے والوں کو جوابی کارروائی میں مار دیا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کردیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 سے 6 مبینہ حملہ آوروں نے ایئرپورٹ کے شمالی جانب سے نیول بیس میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کو اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، اس دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید فائرنگ اور 10 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ضلع کیچ ایران سے متصل علاقہ ہے اور اس کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں پاک بحریہ کا دوسرا بڑا ایئر بیس بھی ایئرپورٹ کی چاردیواری کے اندر واقع ہے، جس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this