Skip to content
06/09/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
Watch Video
  • Home
  • Top News
  • پانی کرہ ارض کی زندگی، خوراک کی حفاظت اور ماحولیاتی پائیداری کا سنگ بنیاد ہے، وزیراعظم
  • Top News
  • پاکستان
  • سعودی عرب

پانی کرہ ارض کی زندگی، خوراک کی حفاظت اور ماحولیاتی پائیداری کا سنگ بنیاد ہے، وزیراعظم

محمد سکندر Posted on 9 months ago 1 min read
60904

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دنیا بھر کیلئے وجودی خطرے سے دوچار پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے مضبوط سیاسی عزم اور عالمی قیادت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ون واٹر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد پر سعودی عرب ،فرانس اور قازقستان کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کی جانب سے انسانیت کے لئے سب سے زیادہ اہم چیلنج، پانی کے تحفظ کیلئے بروقت سربراہی اجلاس کے انعقاد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کرہ ارض کی زندگی ،اقتصادی ترقی، خوراک کی حفاظت اور ماحولیاتی پائیداری کا سنگ بنیاد ہے ، یہ زندگی کو برقرار رکھنے والا ذریعہ تاہم بڑھتے ہوئے دباؤ میں آ رہا ہے،دنیا کی تقریباً نصف آبادی کو کم از کم سال کے کچھ حصے کے لئے پانی کی کمی کا سامنا ہے، کروڑوں لوگ پینے کے صاف پانی کے بغیر رہ رہے ہیں کیونکہ پانی کی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آبی وسائل تیزی سے ختم اور تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہو رہے ہیں اور اس سے ہونے والی تباہی کی مثال نہیں ملتی، یہ خطرہ کوئی دور نہیں ہے بلکہ اجتماعی اقدامات کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، پاکستان ان چیلنجز سے ناواقف نہیں ہے، ہمارے دریا، گلیشیئرز اور ایکویفرز موسمیاتی تبدیلیوں اور آبادی میں اضافہ کے اثرات کے باعث تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی 2022 کے تباہ کن سیلاب سے نبرد آزما ہے،جس نے اس کے آبی وسائل اور آبپاشی کے شعبے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، اس کے علاوہ لاکھوں زندگیوں اور معاش کو متاثر کیا، خشک سالی بھی ملک کے لئے اتنا ہی بڑا خطرہ ہے، ہماری تقریباً 70 فیصد زمین بنجر اور نیم بنجر علاقوں پر مشتمل ہے اور ہماری آبادی کا تقریباً 30 فیصد حصہ خشک سالی جیسے حالات سے براہ راست متاثر ہے۔

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in the family photo of the One-Water Summit being held in Riyadh on December 3, 2024.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں متوقع درجہ حرارت میں اضافہ، عالمی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کی تباہ کن آفات اور چیلنجز مربوط بین الاقوامی اقدامات کی عدم موجودگی میں مزید بڑھنے کا امکان ہے،کیونکہ پاکستان ان 10ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔پانی کے عبوری انتظام کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ پانی سیاسی حدود سے بالاتر ہو کر قوموں کو جوڑتا ہے اور مشترکہ ماحولیاتی نظام کو فروغ دیتا ہے، اس لئے پاکستان سرحد پار تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے، سندھ طاس معاہدہ پانی کی تقسیم کو کنٹرول کرتا ہے، یہ اس طرح کے انتظام کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے نے حالیہ برسوں میں بے مثال چیلنجز کا مشاہدہ کیا جس میں کئی عوامل بشمول اپ سٹریم ڈیموں کی تعمیر شامل ہے جبکہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی یہ کلید بھی ہے۔

وزیر اعظم نے ’’ریچارج پاکستان‘‘کے اقدام پر بھی روشنی ڈالی جس کا مقصد ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے ذریعے آب و ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات سے نمٹنے اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ’’قومی خشک سالی پلان‘‘ کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں جو خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مؤثر ردعمل کے طریقہ کار تجویز کرتا ہے۔

وزیراعظم نے پانی سے متعلق چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی سطح پر چھ نکاتی ایجنڈا بھی تجویز کیا۔انہوں نے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کی حمایت کی تاکہ سب کے لئے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنایا جا سکے،جیسا کہ ایس ڈی جیز۔6 میں فراہم کیا گیا ہے، ان میں علم اور مہارت کے تبادلے کے ساتھ ساتھ پانی کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کا ترجیحی بنیادوں پر انتظام، موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کے لئے مناسب فنڈز کی فراہمی اور مالیات کے فرق پر قابو پانا، ایک اہم چیلنج آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک، شفافیت کے لئے فریم ورک، ڈیٹا شیئرنگ اور علاقائی تعاون، تنازعات سے بچنے اور پانی کے اشتراک کو فروغ دینے، مہارتوں کی ترقی میں سرمایہ کاری، تحقیق، اور ادارہ جاتی مضبوطی، پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے قومی اور عالمی سطح پر اور پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایک مضبوط سیاسی عزم اور عالمی قیادت شامل ہیں۔

انہوں نے عالمی آبی تنظیم کے قیام کے لئے سعودی عرب کے وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دور اندیش قیادت اور اقدام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس اقدام میں شامل ہونے پر فخر ہے، اس کے بانی اراکین میں سے ایک کے طور پر اور اس کے اہم اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔آخر میں وزیر اعظم نے اپنے آبائی شہر لاہور سے گزرنے والے دریاؤں کے کنارے بچوں کے کھیلنے کے خوشگوار مناظر اور دریائے راوی کے کنارے ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو یاد کیا اور کہا کہ یہ پیاری یادیں اس بات کی ایک پرجوش یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہیں کہ کیا داؤ پر ہے، بطور لیڈر، پالیسی سازوں اور مستقبل کے رکھوالوں کے طور پریہ ہمارا فرض ہے کہ صدیوں سے پھلنے پھولنے والی تہذیبوں کیلئے ان دریائوں، جھیلوں اور ایکویفرز کو ماضی کی کہانیوں تک محدود نہیں کرنا چاہئے۔

About the Author

محمد سکندر

Author

Visit Website View All Posts
Tags: پانی کے بحران عالمی قیادت مضبوط سیاسی عزم وجودی خطرے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ون واٹر سربراہ اجلاس

Post navigation

Previous: فرانس اور سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کےلیے مشترکہ کانفرنس بلانے پراتفاق
Next: ڈان بریڈمین کی ‘بیگی گرین کیپ’ کروڑوں روپے میں نیلام

Related Stories

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 2 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
1 min read
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 6 hours ago

You may have missed

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 2 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago
  • Ticker

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند پر اونچے درجے کا سیلاب

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago
صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا
1 min read
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago

Calendar

September 2025
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« Aug    

Top News

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 2 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 6 hours ago
اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ
  • Top News
  • اسرائیل
  • اسرائیل حماس جنگ
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • فلسطین
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago
دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • Movies
  • Top News
  • انٹرنیمنٹ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Asia Pacific Politics Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
  • Conflict
  • main
  • انڈیا
  • ایشیا
  • پاکستان
  • جنتا کی آواز
  • سیاست
  • کاروبار
  • کالم کار
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.