Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط

US, India sign 10-year defense framework

امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی تجارتی ٹیمیں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ بات منگل کو وائٹ ہاؤس نے کہی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر اور ان کی تجارتی ٹیم بھارت کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ صدر مودی کا بہت احترام کرتے ہیں اور وہ کافی کثرت سے بات چیت کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا میں کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ تعلقات میں سرد مہری ختم ہو رہی ہے جو گزشتہ دہائیوں میں سب سے کم سطح تک پہنچ گئی تھی جب امریکی صدر نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی تاکہ بھارت کے روسی تیل کے خریداری پر ردعمل دیا جا سکے۔

امریکی پابندیوں کے بعد بھارت کے ریفائنرز نے روسی تیل کی درآمدات کم کر دی ہیں۔ گزشتہ ہفتے واشنگٹن نے ماسکو کے دو سب سے بڑے خام تیل کے برآمد کنندگان،روسنیفٹ اور لوک اوئل پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

اس ماہ کے آغاز میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مودی نے روسی تیل کی خریداری کم کرنے پر رضامندی دی ہے جس پر نئی دہلی نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ نئی دہلی نے روسی تیل کی خریداری آدھی کر دی ہے لیکن بھارتی ذرائع کے مطابق ابھی فوری کمی نہیں دیکھی گئی۔اکتیس اکتوبر کوامریکہ اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے اس معاہدے کوعلاقائی استحکام اور روک تھام کے لیے ایک بنیادی ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے تعاون معلومات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔

اس سے چند دن پہلے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ملائشیا میں بھارت کے وزیر خارجہ سُبھاشن جیشانکر سے ملاقات کی جہاں دونوں نے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ “علاقائی اور عالمی مسائل” پر بات چیت کی۔

Tags: امریکہ امریکی صدر بھارت بھارتی وزیراعظم ٹرمپ جنوبی کوریا دفاعی فریم ورک نریندر مودی

Post navigation

Previous: آئی سی سی کی ایشیا کپ تنازعات پر کارروائی مکمل، حارث رؤف دو میچز کے لیے معطل
Next: علامہ اقبال کی زندگی پر مشترکہ پاک۔ایران ڈرامہ سیریز کی تجویز

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

یہ بھی پڑہیے

FIFA Series: Mauritania defeats Pakistan 1-0 after thrilling encounter-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیدی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.