Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsامریکا پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا،ترجمان امریکی محکمہ...

امریکا پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Published on

امریکا پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں سے استثنیٰ مانگیں گے، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاک-ایران گیس پائپ لائن دونوں ممالک کے درمیان ایک طویل المدتی منصوبہ ہے، اور اسے کئی سالوں سے تاخیر اور فنڈنگ ​​کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’امریکا کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا، ہم ہمیشہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے وہ ہماری پابندیوں کے دائرے میں آنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں اس لیے ہم ہر کسی کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے‘۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this