Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹانڈر 19 کپ ،ہندوستان سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا

انڈر 19 کپ ،ہندوستان سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا

Published on

انڈر 19 کپ ،ہندوستان سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا

بلوم فونٹین میں امریکہ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 326 رنز بنائے۔ انڈیا نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اوپنر ارشین کلکرنی 118 گیندوں پر شاندار سینچری (108) اسکور کی جس میں 8چوکے اور تین چھکے شامل تھے،یہ ان کی طرف سے ایک بہترین کارکردگی تھی، کیونکہ انھوں نے پچھلے میچوں میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ۔
انڈر 19 کپ ،ہندوستان سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا
11ویں اوور میں جب انڈیا کا اسکور 46 تھا، تب امریکہ آدرش سنگھ کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔لیکن یو ایس اے کے لیے مزید وکٹس لینا مشکل ہوگیا کیونکہ ارشین کلکرنی اور مشیر خان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 155 رنز کی ایک مضبوط شراکت قائم کی ۔ یہ شراکت تب ٹوٹی جب رشی رمیش امریکی بولر نے مشیر خان کو 73 رنز پر آؤٹ کر دیا۔جب ارشین کلکرنی نے 41 ویں اوور میں اپنی سینچری مکمل کی اس دوران ایک اور ہندوستانی بلے باز ادے سہارن نے ایک سست گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کیچ آؤٹ ہوگئے،سہارن نے 27 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ اس کے فوراً بعد کلکرنی بھی آؤٹ ہوگئے ۔تاہم ہندوستان مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز کا بہترین اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔ ارشین کلکرنی کے بعد ہندوستان کی بیٹنگ لائن میں مشیر خان 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انڈر 19 کپ ،ہندوستان سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا
امریکہ کی جانب سے آریہ گرگ 1، اتیندر سبرامنیم 2، آرین ناڈکرنی 1اور رشی رمیش 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب رہے۔
جواب میں جب امریکہ نے بیٹنگ شروع کی تو ان کی بیٹنگ ابتدا میں ہی لڑ کھڑا گئی کیونکہ ابتدائی اوورز میں ہی امریکہ کی دو وکٹس گر گئیں ۔ پرناو چیٹی پلائم اور بھاویہ مہتا دونوں کو بالترتیب راج لمبانی اور نمن تیواری نے جلد آؤٹ کر دیا۔ تیواری نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، یو ایس اے کے کپتان رمیش کو صرف آٹھ رنز پر آؤٹ کیا۔ امریکہ کی جانب سے اتکرشا سریواستو اور اموگ اریپلی نے جوابی مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی باؤلر ز وکٹیں لیتے رہے اور امریکہ کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔یو ایس اے بیٹنگ لائن میں اتکرشا سریواستو اور اموگ اریپلی بالترتیب 40اور 27 رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ۔
انڈیا کی جانب سے تیواری نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سومی پانڈے نے دس اوورز میں صرف 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرکے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ۔
انڈر 19 کپ ،ہندوستان سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا
بھارت نے 201 رنز کے مارجن سے ایک بڑی جیت حاصل کی اور اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان ٹورنامنٹ کے سپر سکس مرحلے میں پہنچ گیا۔ ہندوستان بالترتیب 30 جنوری اور 2 فروری کو بلوم فونٹین کے گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ اور نیپال کا مقابلہ کرے گا ۔

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کی نیو زی لینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this