انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش فاتح ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی
آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں چار میں سے تین سیمی فائنلسٹوں کا فیصلہ جمعہ کو ہو چکا ہے جن میں آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ اور انڈیا شامل ہیں جبکہ فائنل فور میں جگہ حاصل کرنے کےلیے ایک ٹیم کی جگہ باقی ہے۔ جس کا فیصلہ آج بینوئی میں ہونے والے ناک آؤٹ مرحلے کے آخری میچ میں ہوگا ،فائنل فور میں جگہ حاصل کرنے کے لیے آج پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گےاور جو ٹیم جیت جائے گی وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی ۔
پاکستان گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر ہے ،اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ تاہم، بنگلہ دیش کے پاس اب بھی پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کا موقع ہے۔ اگر وہ اس میچ میں جیت جاتے ہیں تو وہ سٹینڈنگ میں پاکستان سے آگے نکل سکتے ہیں۔جبکہ پاکستان کو اس وقت سٹینڈنگ میں بنگلہ دیش پر دو پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ مزید برآں، پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بنگلہ دیش سے بہتر ہے۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ +1.064 ہے جبکہ بنگلہ دیش کا +0.348 ہے۔
اس لیے بنگلہ دیش کو سٹینڈنگ میں پاکستان سے آگے بڑھنے کے لیے، میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ بصورت دیگر پاکستان کی اسٹینڈنگ میں بنگلہ دیش پر برتری برقرار رہے گی اور وہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا۔ آیا بنگلہ دیش سٹینڈنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے یا نہیں اس کا انحصار ٹا س پر ہے جیسے کہ کون پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور کتنے رنز بناتا ہے۔ تاہم، پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی صورت میں پاکستان سے 51 رنز سے میچ جیتنا ضروری ہوگا،اور اگر بنگلہ دیش پہلے فیلڈنگ کرتا ہے تو اسے38.3اوورز میں اپنا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر پاکستان سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لے گا۔اور اس صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے سامنا ہوگا ۔پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش انڈر 19، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا.