Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکے ٹو مہم جوئی متاثر دو پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی...

کے ٹو مہم جوئی متاثر دو پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی طبیعت ناساز

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں اسکردو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کابتانا ہے کہ‎ ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ثمینہ بیگ کوگزشتہ روز گھوڑے پر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا، ثمینہ کےٹوکی مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔

Mountaineer Samina Baig abandons K2 expedition citing breathing problems
Mountaineer Samina Baig abandons K2 expedition citing breathing problems

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹر نے ثمینہ بیگ کو اسکردو شفٹ کرنےکا مشورہ دیاتھا اور وہ آج رات اسکردو پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو میں شدید برفباری کے باعث نہ صرف ثمینہ بیگ بلکہ آمنہ شگری خواتین کی بھی طبیعت خراب ہوئی ہے جس کے باعث کے ٹو مہم جوئی متاثر ہوئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ کا کہنا ہے کہ شدید برفباری سردی اور موسم کی مسلسل خرابی سے خواتین کی صحت متاثر ہوئی ہے، دونوں کوہ پیما اس وقت بیس کیمپ میں موجود ہیں، جنھیں واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کوہ پیماؤں کی واپسی کے لیے گاڑیوں کی روانگی کے لیے این او سی جاری کر دی گئی ہے، بیس کیمپ سے ماہر ریسکیو ٹیم خواتین کو واپس لائے گی، بیس کیمپ سے نیچے پہنچنے کے بعد گاڑیوں کی مدد سے کوہ پیماؤں کو شگر پہنچایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ثمینہ بیگ اور آمنہ شگری کی مہم جوئی منسوخ کر دی گئی ہے، واضح رہے کہ کے ٹو پر مہم جوئی کے لیے یہ خواتین 21 جون کو روانہ ہوئی تھیں، ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی سربراہی کر رہی تھیں، کوہ پیماؤں کی اس ٹیم میں 4 پاکستانی اور 4 اطالوی خواتین شامل تھیں۔

Latest articles

شامی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کا پہلا دورہ، شام کے بحران کے حل کے لیے نئی کوششیں

اردو انٹرنیشنل شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی جمعرات کو پیرس میں...

بابر اعظم کی مداحوں سے بڑی اپیل، مجھے ’کنگ‘ کہنا بند کردیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر...

پریمیئر لیگ: جیمز تارکوسکی کا آخری لمحات میں شاندار گول، لیور پول کا فتح کا خواب چکنا چور

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک میچ...

More like this