Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsلاہور ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر سے ڈھائی کلو آئس ہیروئن...

لاہور ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر سے ڈھائی کلو آئس ہیروئن برآمد

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلوگرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر خالد خان دبئی کی فلائٹ پر سفر کیلئے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا تھا۔

اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا اور تفصیلی تلاشی کے دوران بیگ سے 2.574 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this