Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

ترکیہ بلدیاتی الیکشن، صدراردوان کو دو دہائیوں بعد بدترین شکست

2024-03-31t000302z_1_lynxnpek2u003_rtroptp_4_turkey-election-erdogan

ترکیہ بلدیاتی الیکشن، صدراردوان کو دو دہائیوں بعد بدترین شکست

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت کو 2 دہائیوں سے زیادہ اقتدار میں رہنے کے بعد بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران صدر اردوان کے جمہور اتحاد (پیپلز الائنس) اور حزب اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

تقریبا 60 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ترکیہ کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز استنبول میں ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے موجودہ میئر اکرام امام اوغلو آگے ہیں۔

حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی نے انقرہ کے علاوہ ملک کے بڑے شہروں میں میئر کی 9 دیگر نشستیں حاصل کر لی ہیں، ریپبلکن پیپلزپارٹی نے 70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

دارالحکومت انقرہ میں اپوزیشن کے میئر منصور یاواس کو 59 فیصد ووٹوں کے ساتھ اپنے حریف پر نمایاں برتری حاصل ہے، حامیوں نے شہر کی اہم سڑکیں بلاک کر کے پارٹی پرچم لہرائے اور ہارن بجا کر جشن منایا۔

استنبول کے میئر امام اوغلوکو تقریباً 10 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل ہے، اپوزیشن کے موجودہ میئر انقرہ منصور یاواش کو بھی برتری حاصل ہے۔

مجموعی طورپر حکمران اتحاد پارٹی کو 340 اور حزبِ اختلاف جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(سی ایچ پی) کو 240 اضلاع میں برتری ہے۔

اس ووٹ کو صدر رجب طیب اردگان کی مقبولیت کے پیمانہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے 5 سال قبل ہونے والے انتخابات میں حزب اختلاف کے ہاتھوں شکست کھانے والے اہم شہری علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب ترکیہ کےصدر 70 سالہ رجب طیب اردوان بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ انتخابات اختتام نہیں بلکہ ایک ٹرننگ پوائنٹس ہے، بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی اپنا احتساب کرے گی۔

Tags: بدترین شکست بلدیاتی انتخابات جمہور اتحاد ری پبلکن پیپلز پارٹی صدر اردوان ک طیب اردوان

Post navigation

Previous: شاہین آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے پر ردعمل
Next: امریکی رکن کانگریس کی غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی نفرت انگیز تجویز

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.