Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی کے وسط میں چین کا دورہ کریں گے اور چینی صدرشی جن پنگ سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ایران کے ساتھ جاری جنگی صورتحال کے باعث مؤخر کر دیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وہ 14 اور 15 مئی کو بیجنگ کا دورہ کریں گے، جبکہ اسی سال کے دوران چینی صدر کو واشنگٹن کے جوابی دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے اس ملاقات کو تاریخی اوراہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے نمائندے اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

دوسری جانب چین کے سفارت خانے نے اس اعلان پر فوری طور پر کوئی تفصیل فراہم نہیں کی، کیونکہ بیجنگ کی جانب سے روایتی طور پر صدر شی جن پنگ کے دوروں کا شیڈول آخری لمحات میں ہی جاری کیا جاتا ہے۔

ٹرمپ کا آخری دورہ چین 2017 میں ہوا تھا، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری بالمشافہ ملاقات اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہوئی تھی جہاں تجارتی کشیدگی میں عارضی کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق اس دو روزہ دورے میں رسمی تقریبات کے ساتھ ساتھ اہم سفارتی مذاکرات بھی ہوں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زراعت اور طیارہ سازی کے شعبوں میں کچھ مثبت معاہدے طے پا سکتے ہیں، تاہم تائیوان کا معاملہ بدستور ایک بڑا تنازع رہے گا ۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی دوسری مدت میں تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس پر چین نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنی خودمختاری کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کا اندازہ چار سے چھ ہفتوں کے درمیان لگایا جا رہا ہے، اور اسی تناظر میں چین کے دورے کی نئی تاریخ طے کی گئی۔ ان کے مطابق صدر شی جن پنگ نے دورے میں تاخیر کی وجوہات کو سمجھا اور اس پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں امریکی صدر کی اپنے ملک میں موجودگی ضروری تھی۔

Post navigation

Previous: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی
Next: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

یہ بھی پڑہیے

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.