Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہٹرمپ اور کاملا ہیرس پہلی مرتبہ ٹی وی مباحثے میں براہ راست...

ٹرمپ اور کاملا ہیرس پہلی مرتبہ ٹی وی مباحثے میں براہ راست مد مقابل ہوں گے

Published on

spot_img

ٹرمپ اور کاملا ہیرس پہلی مرتبہ ٹی وی مباحثے میں براہ راست مد مقابل ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیمو کریٹک صدارتی اُمیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان صدارتی مباحثے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ منگل کی شب ہونے والے اس مباحثے کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

دونوں اُمیدواروں کے درمیان اس سے قبل کبھی بالمشافہ ملاقات یا ٹیلی فون پر بات نہیں ہوئی۔ لیکن منگل کی شب دونوں فلاڈیلیفا کے نیشنل کانسٹی ٹیوشن سینٹر میں ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہوں گے۔

اہم ترین 90 منٹ
مباحثے کے لیے 90 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے جس میں ‘اے بی سی نیوز’ کے ڈیوڈ مویئر اور لِنسی ڈیوس دونوں اُمیدواروں سے سوالات کریں گے۔

لاکھوں امریکی شہری اس مباحثے کو دیکھیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں اُمیدواروں کے درمیان واحد مباحثہ ہو گا۔ یہ صدارتی مباحثہ انتخابات سے آٹھ ہفتے قبل ہو رہا ہے جب کہ کچھ ریاستوں میں ‘ارلی ووٹنگ’ میں بھی چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔

الیکشن سے قبل ہونے والے پولز کے مطابق دونوں اُمیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مباحثے کو دونوں اُمیداروں کے لیے اُن ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے جو تاحال کسی اُمیدوار کی جانب جھکاؤ نہیں رکھتے۔

جولائی میں صدر بائیڈن نے انتخابی مہم سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے کملا ہیرس کو صدارتی اُمیدوار بنانے کی حمایت کی تھی۔ یہ اعلان جون کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے صدارتی مباحثے میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے کے بعد سامنے آیا تھا۔ جب بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم ختم کی تو اس وقت وہ رائے عامہ کے جائزوں میں ڈونلڈ ٹرمپ سے پیچھے تھے۔

کملا ہیرس کو اُمیدوار بنانے کے ساتھ ہی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے بھی اُن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد رائے عامہ کے کئی جائزوں میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے دو سے تین فی صد آگے ہیں۔

رائے عامہ کے سروے
اتوار کو ‘نیو یارک ٹائمز’ سینا کالج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 47.48 فی صد کی برتری کے ساتھ دکھایا گیا ہے، تاہم تین بیٹل گراؤنڈ ریاستوں وسکونسن، مشی گن اور پینسلوینیا میں ہونے والے کئی پولز میں کملا ہیرس ٹرمپ سے آگے ہیں۔ بیٹل گراؤنڈ ریاستوں سے مراد وہ ریاستیں ہیں جو انتخابی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔

جائزوں کے مطابق ایریزونا، جارجیا، نیواڈا اور نارتھ کیرولائنا میں دونوں اُمیدواروں کے درمیان برابر کا مقابلہ ہے۔

ان سات ریاستوں کے انتخابی نتائج مجموعی نتائج کا تعین کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں کیوں امریکہ میں صدر اور نائب صدر کا اُمیدوار کو قومی سطح پر ملنے والے پاپولر ووٹ کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ریاستی سطح پر مقابلہ ہوتا ہے۔ یعنی ملکی سطح پر مجموعی طور پر زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا اُمیدوار مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل نہ کر پائے تو وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں دو ریاستوں کے علاوہ دیگر تمام ریاستوں میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے اُمیدوار کے کھاتے میں سارے الیکٹورل ووٹ ڈال دیے جاتے ہیں۔ الیکٹورل ووٹ آبادی کے لحاظ سے ہر ریاست کو مختص کیے جاتے ہیں، لہذٰا زیادہ آبادی والی ریاستیں صدارتی انتخابات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

‘نیو یارک ٹائمز’ سینا کالج سروے کے مطابق منگل کی شب ہونے والا مباحثہ دونوں اُمیدواروں بالخصوص کملا ہیرس کے لیے زیادہ اہم ہے۔ کیوں کہ یہ بطور صدارتی اُمیدوار اُنہیں امریکی عوام کے سامنے متعارف کروانے کے لیے اہم ہو گا۔

سروے کے مطابق 28 فی صد امریکی کملا ہیرس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں جب کہ ٹرمپ کے معاملے میں یہ شرح نو فی صد ہے۔

کملا ہیرس پیٹس برگ کے ہوٹل میں اس اہم مباحثے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہیرس نے علامتی ٹرمپ کے ساتھ کئی فرضی مباحثے بھی کیے ہیں جن میں ٹیلی ویژن لائٹس اور ماڈریٹرز کے سوالات جیسی مشقیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مشیروں کے ساتھ اہم پالیسی معاملات پر بریفنگز میں مصروف ہیں اور ہیرس کے ساتھ فرضی مباحثوں سے گریز کر رہے ہیں۔

مباحثے کے قواعد وضوابط
مباحثے کے لیے وہی قوانین لاگو ہوں گے جو جون میں صدر بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والے مباحثے میں تھے۔ یعنی جب ایک اُمیدوار بات کر رہا ہو گا تو دوسرا اسے نہیں ٹوکے گا۔ ماڈریٹر کے سوال کا جواب دینے کے لیے اُمیدوار کو دو منٹ دیے جائیں گے جب کہ اس پر ردِعمل کے لیے مخالف اُمیدوار کو ایک منٹ دیا جائے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...