Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج ملتان کا پہلا نمبر، فضائی...

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج ملتان کا پہلا نمبر، فضائی آلودگی 924 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ملتان ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملتان شہر اور گرد و نواح شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہے، جہاں فضائی آلودگی 924 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید اسموگ کے باعث ملتان سے سکھر تک ایم 5 موٹر وے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک ایم 4 موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید اسموگ کے باعث شہر میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بھی کل سے بند ہے۔

لاہور میں اسموگ کے پیشِ نظر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ احکامات 11 نومبر سے 17 نومبر تک نافذ العمل رہیں گے۔

پابندی کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ہو گا، خلاف ورزی پر پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے آؤٹ ڈور کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد ہے، دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this