Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانروپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر...

روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے

Published on

spot_img

روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے انٹربینک مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر سے زائد خریدے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر اور شرح تبادلہ 278 روپے برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم غیر ملکی قرضے ملنے کی وجہ سے مرکزی بینک نے مداخلت کرکے زرمبادلہ کے ذخائر کو 3 ارب ڈالر سے نیچے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر خریداری کے صحیح حجم کو ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم امریکی ڈالر کی خریداری 5 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

ناقدین نے خیال ظاہر کیا کہ اس کی وجہ سے روپے کی قدر انڈر ویلیو رہی، اور مہنگائی کی صورتحال مزید خراب ہوئی، انہوں نے تجویز دی کہ روپے کی قدر بڑھنے کی اجازت دی جائے، جس کے نتیجے میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی آسکتی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this