Wednesday, July 3, 2024
Top Newsجو ارکان ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ رکنیت چھوڑ دیں، سراج...

جو ارکان ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ رکنیت چھوڑ دیں، سراج الحق

جو ارکان ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ رکنیت چھوڑ دیں، سراج الحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مشورہ دیا ہے کہ جو ارکان ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اپنی رکنیت چھوڑ دیں اور ہماری احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دھاندلی کے خلاف صرف شور کی نہیں بہت زیادہ شور کی توقع رکھیں، دھاندلی کے خلاف شور انہیں چین نہیں لینے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 10 فروری سے عوام کے مینڈیٹ کی ڈکیتی پر سراپا احتجاج ہے، الیکشن 2024 نے دھاندلی میں 2018 کے انتخابات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پہلے ووٹ اب نتائج چوری ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن کو عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا۔

سراج الحق نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا الیکشن چوری کرنے کے بعد میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران بھی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے سراج الحق نے کہا تھا کہ پہلے ملک میں ووٹ چرائے جاتے تھے اس بار تو رزلٹ ہی چرا لیا گیا، افسو س کی بات ہے فارم 45 سے جیت والے باہر اور فارم 47 والے حلف لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی شدہ انتخابات کو عوام نے یک زبان ہو کر مسترد کر دیا ہے، چوری شدہ رزلٹ سے بننے والی حکومت کو بھی مسترد کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ جماعت اسلامی کو اسمبلی سے باہر تو رکھ سکتے ہیں مگر چوک، چوراہوں پر عوام کی نمائندگی سے نہیں روک سکتے۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...