Wednesday, July 3, 2024
الیکشن 2024نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا،عدالت...

نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا،عدالت میں جواب جمع

نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا،عدالت میں جواب جمع

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہےکہ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نواز شریف نے توشہ خانے سے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو، نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم کے جواب پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےنیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کیا کریں گے اب، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی نوازشریف کا بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...